جے پور،11؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی)راجستھان میں راجیہ سبھا انتخاب کے نتائج کا اعلان کردیاگیا ہے- کانگریس نے تین سیٹوں پر جیت حاصل کر لی ہے، یعنی ڈاکٹر سبھاش چندرا نے بطور آزاد امیدوار کھڑے ہو کر کانگریس کیلئے جو پریشانی کھڑی کرنی چاہی اس میں انھیں کامیابی نہیں ملی ہے- راجستھان راجیہ سبھا انتخاب میں 4 سیٹوں کیلئے ووٹنگ ہوئی تھی جس میں کانگریس کے رندیپ سرجے والا (43 ووٹ)، مکل واسنک (42 ووٹ)اور پرمود تیواری (41 ووٹ)کو کامیابی ملی- چوتھی سیٹ پر بی جے پی کے گھنشیام تیواری (43ووٹ)کو فتح حاصل ہوئی-ڈاکٹر سبھاش چندرا محض 30 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے-